تازہ تر ین

پی ایس ایل:حریم فاروق کاچمکتا دمکتا لباس مذاق بن گیا

دبئی(شوبز ڈیسک) پاکستان سپرلیگ سیزن 3 کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والی اداکارہ اور ماڈل حریم فاروق کو زرق برق لباس پہننا مہنگا پڑگیا۔اداکار بلال اشرف کے ساتھ پی ایس ایل 3 کی افتتاحی تقریب میں سب کو ہی انتظار تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے یہ 2 روشن ستارے کیا ڈیلیور کریں گے لیکن ہوا کچھ یوں کہ تقریب تو ایک طرف ، سب کی توجہ حریم فاروق کے لباس نے اپنی جانب مبذول کرالی۔حریم کا لباس پاکستانی شادیوں کے لحاظ سے تو پرفیکٹ تھا لیکن شاید اس تقریب کے لیے نہیں، ٹوئٹر صارفین نے فورا ہی اپنی نادرتجاویز و تبصرے دینا شروع کردیے، ایک مداح نے ٹویٹ کیا کہ یہ حریم فاروق کوکیا ہوگیاہے، یہ پی ایس ایل ٹرافی کی طرح کیوں لگ رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain