تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو دوسری مرتبہ قانونی اخراجات ادا کرنے اور اپنی ذاتی سوشل میڈیا اکائونٹس سے ایک ویڈیو حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔کمیٹی کا کہناتھا کہ فوجی اڈے پر بنائی گئی ویڈیو انتخابی تشہیر کے زمرے میں آتی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین اور سپریم کورٹ کے جج نوعم سولبرگ نے نیتن یاہو کو تل نوف ایئر بیس پر بنائی گئی ویڈیو اپنے ذاتی اکائونٹس سے حذف کرنے اور 2,500 شیکل قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نوعم سولبرگ نے قرار دیا کہ نیتن یاہو کے ذاتی اکانٹس پر ویڈیو کی اشاعت انتخابی قوانین کی خلاف ورزی تھی، کیونکہ اس میں سرکاری وسائل استعمال کیے گئے، جن میں ایک فوجی اڈہ اور اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ شامل ہے، تاہم فیصلے میں نیتن یاہو کو یہ ویڈیو اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکانٹس پر برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
