بیجنگ: چین میں بالی وڈ دبنگ سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے پہلے ہفتے میں صرف 55 کروڑ روپے تک کا بزنس کیا جب کہ عامر خان کی فلم ‘دنگل’ نے ریلیز کے پہلے ہفتے کے دوران 78 کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔