تازہ تر ین

میں نے اسلام قبول کرلیا ہے جو میرے لئے باعث فخر ہے

ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے انہوں نے کہا یہ میرے لئے باعث فخر ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے 22 فروری کو بھارتی مسلمان ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی اور اسلام قبول کیا۔ اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا لیکن کیوں اور کب کیا میرا نہیں خیال اس متعلق بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور میں کسی کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنا میرا اپنا فیصلہ تھاجو میرے لئے خوشی اور فخر کا باعث ہے اوراس فیصلے میں میری فیملی میرے ساتھ تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain