Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معاہدے کے امکانات معدوم پھر لڑائی کا خدشہ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول امریکی فوج گزر کر دکھائیں پاسدران انقلاب
    • فیلڈ مارشل سے امریکی افغانستان جنگ کے وفد کی ملاقات خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے: صدر زرداری
    • کنٹینرز کے کرایوں کی عدم ادائیگی گڈز ٹرانسپوٹرز کی ملک گیر ہڑتال بندرگاہیں بند کرنے کی دھمکی
    • گورنر راج لگائو یا ایمرجنسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے سہیل آفریدی
    • پی ٹی آئی ٹی ٹی پی کی بی ٹیم کے پی میں ایمرجنسی لگ سکتی وفاقی وزراء
    • شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
    • بہاولپور ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر : عظمیٰ بخاری
    • پنجاب کےہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
    • مریم نواز مری پہنچ گئیں، آج اہم اجلاس طلب
    • چین اور پاکستان کے درمیان بحری علوم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • حکومت کا پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ انتقال کرگئیں’صدرزرداری کااظہار تعزیت
    • بانی کے حکم پروزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: گنڈاپور
    • روس کے یوکرین میں ڈرون حملے، 5افراد ہلاک’ متعدد زخمی
    • اے آئی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے: شفقت علی خان
    • پٹرول2.27 ڈیزل3.56 روپے مزید سستا
    • موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد کی 2 پروازیں لاہور، ملتان لینڈنگ
    • مکہ مکرمہ میں بارش، کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگنے سے ٹوتھ پیسٹ نہیں بچاسکتا، تحقیق

    By Daily Khabrainمارچ 18, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برن(ویب ڈیسک) کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو گھس جانے کے عمل اور ٹھنڈا گرم لگنے کی حساسیت سے محفوظ نہیں رکھ سکتا البتہ غذائیت اور مکمل علاج کے ساتھ اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔یوں تو ٹوتھ پیسٹ بنانے والی کمپنیوں کے ہر اشتہار میں دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگنے اور دانتوں کے کٹاو سے محفوظ رکھنے کے دعوے کیے جاتے ہیں تاہم ایک تحقیق نے ان کمپنیوں کے دعووں کو بے بنیاد اور غیر حقیقی گردانتے ہوئے بتایا ہے کہ دانتوں کی حساسیت کو برقرار رکھنے والی تہہ کی حفاظت محض ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کے لیے ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ متوازن غذا اور مکمل علاج ضروری امر ہیں۔سوئٹزرلینڈ کی برن یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگنے سے محفوظ رکھنے والی ایک اوپری تہہ کو enamel کہا جاتا ہے یہ وہ ٹشو ہوتے ہیں جو دانت کی تخلیق کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور جو دانتوں کے اعصاب کو محفوظ رکھتے ہیں، اس تہہ کے گھس جانے کے بعد دانتوں سے ٹکرانے والے ٹھنڈے اور گرم مشروب شدید درد کا باعث بنتے ہیں۔تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ دانتوں کی حفاظتی تہہ غیر متوازن غذا کھانے اور سخت برش کے استعمال سے تادیر دانتوں کے گھسنے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ٹھنڈے اور گرم مشروب اعصابی خلیوں سے جا ٹکراتے ہیں جس کے وجہ سے شدید درد کا سامنا ہوتا ہے، جس کے لیے ایسی دوا کی ضرورت ہوتی ہے جو Enamel تہہ کو ازسرنو تعمیر کرسکے۔یہ تحقیقی مقالہ سائنٹیفک رپورٹ نامی جریدے میں شائع ہوا۔ محقق ’جوآو سواوزا‘ نے اپنے مقالے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف ٹوتھ پیسٹ دانت کی تہہ کے کٹاواور حساسیت سے محفوظ رکھنے کے لیے کارگر ثابت نہیں ہوسکتے بلکہ ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ متوازن غذا جیسے دودھ، مچھلی اور تازہ سبزیوں کا بطور خوراک استعمال کے ساتھ میٹھا، چائے، کافی اور الکوحل سے اجتناب بھی بے حد ضروری ہے۔محقق کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ دانتوں کے امراض کا مکمل علاج کسی ماہر ڈینٹسٹ سے کرائے بغیر حساسیت سے بچنا اور دانتوں کی تہہ کو محفوظ بنانا ناممکن ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.