تازہ تر ین

فوزیہ قصوری نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا انقلابی نظریہ بھلا بیٹھی ہے ،اب یہ اپنے سیاسی نظریے کے مخالف راستے پر گامزن ہے۔پارٹی قیادت کے فیصلوں سے ناراض رہنمانے اپنے اخباری مضمون میں لکھا ن لیگ اور پی پی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی بقاءکو سنگین خطرات لاحق ہیں کیونکہ اس کا مستقبل ایک شخص کی قسمت سے جڑا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو ایک ادارہ نہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جماعت اب ایک شخصیت کے گرد موجود گروہ بن چکی ہے۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق فوزیہ قصوری نے مزید کہا دوہزار گیارہ میں پی ٹی آئی ایک انقلابی نظریے کے ساتھ سڑکوں پر نکلی لیکن کچھ ناقابل بیان واقعات رونما ہوئے اور اپنے سیاسی نظریے کے مخالف راستے پر چل نکلی۔ن لیگ اور پی پی کی قیادت برقرار رہے کیونکہ وہاں موروثی سیاست ہے لیکن پی ٹی آئی میں جمہوریت یا کوئی اور نظام نہیں جو اس کے جلد خاتمے کی وجہ بن سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پارٹی حامیوں کو پارٹی چیئرمین نے یہ یقین دہانی کراتی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کو شوکت خانم کی طرز پر ادارہ بنائیں گے لیکن جب الیکٹوریٹ نے خیال کیا کہ پی ٹی آئی غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے تو ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں سے مفاد پرست اپنی پارٹی میں جمع کرانا شروع کردیے۔فوزیہ قصوری نے 2013ءکے الیکشن میں ناکامی کا تذکرہ یوں کیاکہ قیادت یہ سمجھ بیٹھی تھی کہ انتخابات میں کامیابی کیلئے یہ سیاستدان ضروری ہیں لیکن اندرونی اختلافات کے سبب پارٹی الیکشن ہار گئی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پی ٹی آئی کو ادارہ بنانے میں ناکامی نے ملک بھرمیں کارکنوں کو بد دل کیا ، پنجاب میں پی پی اور سندھ میں ایم کیوایم کے خلا کو پرکرنے میں ناکامی نے معاملات مزید خراب کیے،ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک ایسی قیادت جس کی زیادہ ترسیاسی حکمت عملی کا دارومدار عدلیہ پر ہے، اس نے اپنی پارٹی کے آئین کو مکمل نظرانداز کیا۔انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ٹکٹ سے لے کر پارٹی پوزیشنز تک ہر چیز کا فیصلہ فرد واحد کرتا ہے،مرکزی مجلس عاملہ کی حیثیت ربر سٹمپ جیسی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain