تازہ تر ین

سینیٹ کی سربراہی کا تاج سجانے کا خواب دیکھنے والی ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ،تمام امیدوں پر پانی پھر گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہارنے والی مسلم لیگ ن کو سینیٹ میں ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا، الیکشن کمیشن کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی آزاد سینیٹرز کی حکمران جماعت میں شمولیت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ میں شمولیت سے متعلق آزاد سینیٹرز کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے بھی آزاد سینیٹرز کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آزاد سینیٹرز کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی اجازت نہ ملنے کے بعد ایک بار پھر 20 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن 17 سینیٹرز کے ساتھ دوسری بڑی جماعت کے درجے پر آگئی ہے۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کی اجازت نہ ملنے کے باعث سینیٹ میں آزاد ارکان کی تعداد 33 ہوگئی ہے، تحریک انصاف 12 ارکان کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain