لاہور(کرائم رپورٹر) سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں ، وارڈ بوائز اور سکیورٹی گارڈز کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سنیل قتل کیس کو دبانے کے لیے ہسپتال انتظامیہ اور
ینگ ڈاکٹرز متحد ہو گئے سارا ملبہ سکیورٹی گارڈز پر ڈال دیا گیاہے پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتار ی عمل میں نہ آسکی۔بتایا گیا ہے کہ سروسز ہسپتال میں مریضہ کے بھائی کی ہلاکت پر ہسپتال انتطامیہ اور ینگ ڈاکٹرز متحد ہو گئے ہیں اور سارا قصور سکیورٹی گارڈز پر ڈال دیا گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ثبوت مٹانے کے لیے سنیل کی موت کے بعد سی سی ٹی وی کنٹرول روم سے شواہد غائب کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے تاحا ل کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔




































