اسلام آباد:(ویب ڈیسک)شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءپر جرح آج بھی جاری رہے گی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ ریفرنس کی سماعت دوپہر 12 بجے ہوگی جس کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جے ا?ئی ٹی سربراہ واجد ضیائ پر جرح جاری رکھیں گے۔




































