تازہ تر ین

سلیوٹ کے مرکزی کردار کےلئے ایشوریہ اور دپیکا کے نام شارٹ لسٹ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم سلیوٹ میں فیمیل مرکزی کردار کے لئے اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور دیپیکا پڈوکون کے نام شارٹ لسٹ کر دیئے گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز گزشتہ چند عرصے سے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم سلیوٹ میں فیمیل مرکزی کردار کی تلاش میں تھے لیکن اب انہوں نے اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور دیپیکا پڈوکون کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر دیا ہے جس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اور اس سلسلے میں میکرز باقاعدہ اعلان جلدکریں گے۔ فلم کی کہانی بھارتی خلا باز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی ہے جس کی عکسبندی رواں سال کے آخر تک شروع کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain