Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کے مطابق ایران معاہدہ اتوار کو طے پانے کا امکان
    • کینسر کی مریضہ سے 27 کروڑ کا فراڈ، ن لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کے خلاف 3 مقدمات درج
    • جنوبی کوریا میں احتجاج نویں روز بھی جاری، دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ
    • پہلے ونڈے میں ہندوستان نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دےدی
    • روہت شرماونڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے
    • کینیڈا، بوسنیا میچ ،ہنگامہ آرائی،دو افراد گرفتار
    • ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرا دیا
    • فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب
    • کائنات اظہر اسلام آباد کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر بن گئیں
    • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
    • طیاروں میں ٹیک آف اور لینڈنگ سے قبل کیبن لائٹس کیوں مدھم کی جاتی ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
    • وزن جانچنے کے غلط اوقات جو صحت کیلئے مضر ثابت ہو سکتے ہیں
    • امیتابھ بچن نے 83 سالہ زندگی کے مصروف ترین دن میں کیا کچھ کیا؟
    • ہریتک روشن 40 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
    • سپریم لیڈر علی خامنہ شہید کی تدفین 9 جولائی کو ایران میں ہو گی
    • امریکہ ایران امن معاہدہ آخری مراحل میں یو اے ای کا ایران کو اربوں ڈالر جاری کرنے فیصلہ
    • عدالتی فیصلہ،کارکنوں نے کینیڈی سنٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا
    • ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
    • آسٹریلیا نےخاتون کو اپنا پہلا آرمی چیف مقرر کر دیا
    • لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نئے چیف آف آرمی اسٹاف ہندوستان ہونگے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کینگروز نے شاہینوں کو با آسانی 9وکٹوں سے شکست دیدی

    By Daily Khabrainجولائی 2, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہرارے(ویب ڈیسک)سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 117 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 10 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ابتدا سے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن دباو¿ کا شکار رہی اور صرف 24 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ صفر، حسین طلعت 10، فخر زمان 6 اور کپتان سرفراز احمد 4 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔شعیب ملک کا سفر بھی 13 رنز تک محدود رہا اور آصف علی بھی 22 رنز تک ٹیم کا سہارا بنے، شاداب خان نے مزاحمت کی کوشش کی اور وہ سب سے زیادہ 23 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔فہیم اشرف 21، محمد نواز 6 اور حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے آو¿ٹ ہوئے اور پوری قومی ٹیم 19.5 اوورز میں 116 رنز بناسکی۔آسٹریلیا کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلی اسٹینلک نے چار اوور میں 8 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اینڈریو ٹائی نے 3، مارکس اسٹونیس اور جے رچرڈسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی ںہیں کی گئی اور قومی ٹیم محمد حفیظ، فخر زمان، حسین طلعت، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، ا?صف علی، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔زمبابوے کی طرح آسٹریلیا بھی تنازعات کی زد میں ہے، بال ٹیمپرنگ کے بعد پابندی کا شکار ہونے والے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سہ فریقی سیریز میں کینگروز کی جانب سے نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔کینگروز کپتان ایرون فنچ کو گلین میکسویل، الیکس کیری، ایشٹن اگر، ٹرویس ہیڈ، نک میڈنسن، جے رچرڈسن، ا?رکی شارٹ، بلی اسٹین لیک، مارکس اسٹونس، اینڈریو ٹائی کی خدمات حاصل ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 14 مرتبہ مدمقابل آئیں جس میں پاکستان کو 8 اور آسٹریلیا کو 6 میچز میں کامیابی ملی۔ آخری مرتبہ دونوں ٹیمیں 2016 میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مدمقابل آئیں تھی جس میں آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔گزشتہ روز سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو 2 پوائنٹس حاصل ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پہلے ونڈے میں ہندوستان نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دےدی

    روہت شرماونڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

    کینیڈا، بوسنیا میچ ،ہنگامہ آرائی،دو افراد گرفتار

    تازہ ترین

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    آسٹریلیا نےخاتون کو اپنا پہلا آرمی چیف مقرر کر دیا

    لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نئے چیف آف آرمی اسٹاف ہندوستان ہونگے

    تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟ ریلیف پیکج کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.