Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زمبابوے پھر ناکام ،پاکستان نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

    By Daily Khabrainجولائی 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Pakistan-Cricket-Logo-HD-Wallpaper
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہرارے(آئی این پی)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔گرین شرٹس نے163رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر19.1اوورز میں حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 47،حسین طلعت 44،کپتان سرفراز احمد38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔زمبابوے کے سلومن مائر کو میچ میں94رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سہ ملکی سیریز کا 5واں میچ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائےگا ۔ بدھ کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے مساکدزا الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سیریز میں آسٹریلیا سے عبرتناک شکست کے بعد زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی جگہ حارث سہیل اور عثمان خان کی جگہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، سلومن مائر 94رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ مساکندا 33، زووائے 24 اور کپتان ہیملٹن مساکدزا 2رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔زمبابوین ٹیم مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنا سکی، گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر19.1اوورز میں حاصل کیا، ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخر زمان اور حارث سہیل نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 58رنز جوڑے تھے کہ حارث سہیل 16 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے۔فخر زمان بھی ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 38گیندوں پر 47رنز بنا کر سلومن مائر کا شکار بن گئے۔تیسری وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور حسین طلعت نے 43رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 138تک پہنچا تو حسین طلعت 44رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سرفراز احمد 38اور شعیب ملک 12رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔زمبابوے کے سلومن مائر کو میچ میں94رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سہ ملکی سیریز کا 5واں میچ (آج)جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ سیریز میں شامل تینوں ٹیمیں اب تک 2،2 میچز کھیل چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا اپنے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔پاکستان کو ایک میچ میں شکست ہوئی اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ میزبان زمبابوے اپنا کوئی میچ نہیں جیت سکی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا

      "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ

      بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.