تازہ تر ین

کواٹر فائنل مقابلوں کے لئے میدان کل سجے گا

ماسکو(آئی این پی)اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن، اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، برازیل، بیلجیئم، فرانس،یوراگوئے، سویڈن، روس،،، کروشیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، میگا ایونٹ میں(آج)جمعرات کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، کوارٹر فائنل مرحلہ (کل)جمعہ سے شروع ہوگا اور اس سلسلے کے دو میچ کھیلے جائینگے، پہلا میچ یوراگوئے اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔تفصیلات کے مطانق روس میں رواں میگا ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، دفاعی چیمپئن جرمنی کے بعد لائنل میسی کی ارجنٹائن اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال ، سپین، ایشیائی ٹیم جاپان اور میکسیکو کی ٹیمیں بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں ۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ یوراگوئے اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain