Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا
    • براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری
    • ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
    • ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹی 20میں لگاتار چوتھی شکست آسٹریلیا نے زمبابوے کو دن میںتارے دکھا دئیے

    By Daily Khabrainجولائی 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہرارے(ویب ڈیسک) گلین میکسویل اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے سہ ملکی سیریز کے آخری راو¿نڈ میچ میں میزبان زمبابوے کو سخت مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دے دی۔جمعہ کو کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے چھٹے اور آخری راو¿نڈ میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناکر کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لئے 152 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔زمبابوے کی جانب سے سولومون کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا جنہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جبکہ پیٹر مور نے 30رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے اینڈریو ٹائے نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ رچرڈ سن اور اسٹین لیک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم صرف 26رنز پر اپنے دونوں اوپنرز کپتان ایرون فنچ اور ایلکس کیری کی خدمات سے محروم ہو گئی جس سے زمبابوے میچ میں واحد فتح حاصل کرنے کی موہوم سی امید پیدا ہوئی۔لیکن میکسویل اور ہیڈ نے زمبابوے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور تیسری وکٹ کے لیے 103 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔میکسویل نے 38 گیندوں پر 5 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے نے اتار چڑھاو¿ سے بھرپور اس میچ میں واپسی کی پھر سے کوشش کی اور میکسویل کے بعد نک میڈنسن اور پھر 48 رنز بنانے والے ہیڈ کو بھی پویلین رخصت کردیا۔تاہم اسکور بورڈ پر زیادہ رنز نہ ہونے کے سبب وہ آسٹریلیا کو روکنے میں ناکام رہے اور مہمان ٹیم نے ایک گیند قبل ہدف حاصل کر کے میچ میں 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔اینڈریو ٹائے کو عمدہ باو¿لنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)

      اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے

      لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.