نارتھ ساﺅنڈ(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 219رنزسے عبرتناک شکست کاسامنا ،2 میچزکی سیریزمیں میزبان سائیڈکو 1-0کی برتری حاصل ہوگئی کھیل کے تیسرے روزبنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں144 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔نورالحسن نے64 رنز بناکرکچھ مزاحمت کی۔شینن گبرائیل نے تباہ کن باﺅلنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا۔ جیسن ہولڈرنے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ دوسری اننگز میں 6بنگلہ دیشی بلے بازڈبل فیگر عبورنہ کرسکے۔اس سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں406رنزبناکرپویلین لوٹ گئی تھی۔بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں صرف43رنزپرڈھیر ہوئی تھی۔کیماروچ کومیچ کابہترین پلیئرقراردیاگیا۔
بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست
