رانچی(بی این پی )بھارتی وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بالی ووڈ فلم کا دوسرا حصہ آئندہ سال سامنے آنے کا امکان ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت ایک مرتبہ پھر مرکزی کردارمیں جلوہ گر ہوں گے۔ سیکوئل کیلئے ہدایت کار کا انتخاب نہیں کیا جا سکا۔ تاہم سوشانت سنگھ راجپوت کرکٹ سیکھنے کا سلسلہ جلد شروع کریں گے۔

