Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم
    • تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
    • بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح
    • رشمیکا مندانا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
    • ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے
    • میں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،” اطالوی وزیراعظم
    • اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
    • آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
    • پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
    • ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
    • سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
    • کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
    • امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
    • کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
    • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
    • 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع
    • ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ پر ایران نے تاریخی ڈیل کیسے کی؟
    • بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف
    • این ڈی ایم اے کا شمالی علاقوں میں سیلاب اور گلوف الرٹ جاری قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے شمالی علاقوں میں ممکنہ سیلاب اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور متوقع بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور مقامی آبادی کو محتاط رہنے، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
    • سندھ کا 3,500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہو گا، تنخواہوں، پنشن اور کم از کم اجرت میں اضافے کی تجویز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آسٹرلیا کیخلاف فائنل میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان ڈیبیو کریں گے

    By Daily Khabrainجولائی 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سابق کپتان اور تجربہ کار اوپنرمحمد حفیظ پراعتماد نہیں کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زمبابوے میں جاری سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دو میچز کھلانے کے بعد مکی آرتھر نے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو اوپنر کے طور پر کھلایا۔تاہم حارث سہیل کی ناکامی کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے سیریز کے فائنل میچ میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو کھلایا جائے گا۔چار سدہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اوپنر فائنل میں اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔ صاحبزادہ فرحان نے پاکستان سپر لیگ کے پانچ میچوں میں 91 رنز بنائے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں اوپنرز کی ایک اور نئی جوڑی کھلانے کا تجربہ کررہی ہے۔ دو میچز میں ناکام رہنے کے بعد حارث سہیل کو ڈراپ کیا جائے گا اور صاحبزادہ فرحان، فخر زمان کے ساتھ خلاف فائنل میں اننگز کا آغاز کریں گے۔آو¿ٹ آف فارم محمد حفیظ ٹیم انتظامیہ کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔ ہرارے میں تین قومی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز محمد حفیظ اور بقیہ دو میچز میں مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل اوپنر کی حیثیت سے کھیلے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان اننگز اوپن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہرارے کے سرد موسم کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے 12 کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے اور میچ سے قبل 11 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ عثمان شنواری کی جگہ حسن علی لیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ موسم ہماری کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہوگا لیکن ہمارے لیے یہاں کی سردی بہت زیادہ ہے، موسم مختلف ہے اس لئے ٹاس سے پہلے ٹیم کو حتمی شکل دیں گے۔محمد حفیظ نے پہلے میچ میں 7 اور دوسرے میچ میں وہ کوئی رن نہیں بناسکے تھے، انہیں کو ڈراپ کرکے حارث سہیل کو اوپنر کے طور پر آزمایا گیا۔حارث سہیل نے نے پہلے میچ میں 16 اور دوسرے میں کوئی رن نہیں بنایا۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے فائنل میچ کیلئے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، شعیب ملک، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، عثمان شنواری، حسن علی اور شاہین شاہ ا?فریدی شامل ہیں۔علاوہ ازیں آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے پاس کئی خطرناک کھلاڑی ہیں لیکن ہم بڑے میچ میں ٹھوس پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بولرز اور بیٹسمینوں کے لیے اچھی حکمت عملی بنا رکھی ہے۔2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے اب تک آسٹریلیا نے 17 میں سے12 میچ جیتے ہیں۔ اس سے قبل دو سالوں میں آسٹریلیا نے 10 میچ کھیلے تھے اوراسے چھ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔فنچ کا کہنا ہے کہ ہرارے کے تین قومی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف 68 اور زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز 172 رنز بنائے لیکن پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں انہیں 16 رنز پر شاہین شاہ ا?فریدی نے آو¿ٹ کردیا۔ زمبابوے کے خلاف آخری میچ میں وہ 3 رنز بناسکے۔فائنل کے بارے میں فنچ کا کہنا ہے کہ اس وقت میری فارم لگی ہوئی ہے اور میں اچھے انداز میں گیند کو ہٹ کررہا ہوں، مجھے امید ہے کہ فائنل میں اچھی کارکردگی دکھاو¿ں گا۔ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی کے کئی خطرناک کھلاڑی موجود ہیں، اس وقت فخر زمان بہت اچھی فارم میں ہیں، ان کے کھیل کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ وہ مستقل مزاجی سے اس فارمیٹ میں کارکردگی دکھار ہے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لوکا زیدان، فٹبال لیجنڈ زین الدین زیدان کے نقشِ قدم پر

    میسی ورلڈ کپ کے مشترکہ ٹاپ گول اسکورر بن گئ

    ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.