تازہ تر ین

عاطف اسلم اور راحت فتح علی”نمستے انگلینڈ“ آواز کا جاد و جگائیں گے

لندن(شوبزڈیسک)پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم صرف اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں، جن کی گلوکاری بولی وڈ میں بھی بےحد پسند کی جاتی ہے۔ اب یہ دونوں نامور گلوکار بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ نمستے انگلینڈ ‘ میں گانے گائیں گے ، میوزک کمپوزر منن شاہ کا کہنا تھا کہ ’ عاطف اسلم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ گلوکار رہے ہیں جنہوں نے کئی رومانوی گانے گائے، تیرے لیے گانے کی پہلی پسند بھی عاطف اسلم ہی تھے۔جاوید صاحب نے اس گانے کو خوبصورت انداز میں تحریر کیا اور یہ میرا پسندیدہ گانا ہے ، ’تیرے لیے‘ گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ لندن میں کی گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain