Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس میں تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
    • لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا
    • سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا
    • بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق
    • اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات گورنر راج کے معاملے پر بھی کشیدگی
    • عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست فضائی معیار انتہائی خراب
    • لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
    • جنوبی کوریا کی معافی کے مطالبے کے بعد شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو پروجیکٹائل کا نشانہ، 5 بھارتی شہری ریسکیو
    • پاکستان میں ہر سال 44 ہزار نئے بریسٹ کینسر کیسز: ڈبلیو ایچ او
    • غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ اپارٹمنٹ پر بمباری سے 5 فلسطینی جاں بحق
    • سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مجھے خدا اور اس کے انصاف پر مکمل یقین ہے، علی ظفر

    By Daily Khabrainجولائی 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار واداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ انہیں خدا پر اوراس کے انصاف پر مکمل یقین ہے۔پاکستان شوبزانڈسٹری کے ورسٹائل اداکار علی ظفر ان دنوں اپنی پہلی پاکستانی فلم ”طیفا ان ٹربل“کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور زوروشور کے ساتھ فلم کی تشہیر کررہے ہیں۔ فلم میں علی ظفر کے ساتھ اداکارہ مایا علی مرکزی کردار اداکررہی ہیں مایا کی بھی یہ ڈیبیو فلم ہے۔ علی ظفر نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا میں اور فلم کے ہدایت کار احسن رحیم کافی عرصے سے فلم بنانے کاسوچ رہے تھے۔ جب میں بالی ووڈ میں کام کررہا تھا اس وقت میں سوچتا تھا کہ جب ہماری انڈسٹری بین الاقوامی معیار کی ہوجائے گی تو ہم ایسی فلم بنائیں گے جسے انٹرنیشنل لیول پر ریلیز کیاجائے۔ ایک سال قبل میرے پاس ”طیفا ان ٹربل‘’کا اسکرپٹ آیا یہ بالکل کسی مصالحےدارکھانے کی طرح تھا۔ میں نے فوراً اس بارے میں احسن رحیم سے بات کی میں اس فلم کو لے کر بہت زیادہ پرجوش تھا اور ہم نے اس کہانی پر کام کرنا شروع کردیا۔”طیفا ان ٹربل“ کی کہانی لاہور کی گلیوں اور سڑکوں میں پل کر بڑے ہونےو الے نوجوان کے گرد گھومتی ہے۔ علی ظفر نے کہا میں لاہور میں پیدا ہوا، لاہور کے چھوٹے سے محلے میں پل کر اور لاہور کی گلیوں میں کھیل کربڑاہوا، میں نے تانگے میں بھی سفر کیا ہے اور اپنے والدین کے ساتھ رکشے میں بھی سفر کیاہے، میں نے اپنی والدہ کو بس میں بیٹھ کر یونیورسٹی جاتے ہوئے دیکھا ہے، میرا تعلق روایتی پنجابی گھرانے سے ہے۔”طیفاان ٹربل“میں میرا کردار اسی طرح کا تھا۔ علی ظفر نے اپنے کردار کے متعلق بتاتے ہوئے کہا ”طیفا“ اندرون شہر کا چیتا ہے جو بائیک پر گھومتا ہے، بندے بھی اٹھالیتا ہے اور مذاق بھی کرتا ہے، جب کہ اداکارہ مایا علی کا کردار پولینڈ میں رہنے والی لڑکی کا ہے جو اپنی پوری زندگی وہیں گزارتی ہے۔علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزام سے متعلق کہا میں صرف ایک بات کہنا چاہتاہوں”میرا خدا اور اس کے انصاف پر مکمل یقین ہے“۔ مجھے لگتا ہے انصاف ایک دن غالب آتا ہے۔ اس کے علاوہ جس جنون، ارادےاور حوصلے سے یہ فلم بنائی گئی ہے یہ اپنے آپ میں اتنی مضبوط ہے کہ فلم کو ان تمام چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔علی ظفر نے کہاجب بھی کسی انسان نے مجھے بری طرح چوٹ پہنچائی ہے میں نے دل سے اس کا شکریہ اداکیا ہے کیونکہ اس شخص کی وجہ سے میری تخلیقی صلاحیت بڑھتی ہے اور مجھے بہت سارے آئیڈیا ز آتے ہیں، میرے نزدیک خوشی درد سے آ تی ہے۔ کسی عظیم کامیڈین نے کہا ہے”کامیڈی میں ٹریجڈی لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے۔“کامیڈی صرف مذاق اور ہنسنے کانام نہیں ہے بلکہ کامیڈی وہ صورتحال ہے جو آپ کو ایک ہی وقت میں رونے اور ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے۔علی ظفر نے مزید کہا جب خدا آپ کو اونچائیوں پر لے جاتا ہے تو وہاں آپ کوبہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آپ کے راستے میں ہر طرح کے لوگ آتے اور جاتے ہیں، کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ فلم”طیفا ان ٹربل“میں علی ظفراور مایا علی کے علاوہ اداکار جاوید شیخ، فیصل قریشی اور محمود اسلم اہم کردار نبھارہے ہیں فلم رواں ماہ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.