لاہور(شوبزڈیسک)سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان سمیت دیگر فنکار لندن میں ڈرامہ کیلئے روانہ ہو گئے۔ فنکاروں میں ثوبیہ خان کے ساتھ ناصر چنیوٹی‘پرویز خان‘ سلیم البیلا‘ گوگا جی ‘ گلفام اور دیگر شامل ہیں۔علامہ اقبال ائیر پورٹ پر روانگی سے قبل اداکارہ ثوبیہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان کے نمائندہ کی حیثیت سے جا رہی ہیں اور وطن کا نام روشن کرنا ہی مقصد ہے۔ اس سے قبل بھی بہت سے ممالک میں سٹیج ڈرامہ کئے اور بہت داد ملی ۔وہاں پر بھی وطن کی عزت کا خیال رکھا کیونکہ پاکستان کی وجہ سے ہم ہیں۔ گلفام خان نے کہا کہ ہمارا کامیڈی ڈرامہ یوکے کے مختلف شہروں میں ہو گا اور امید ہے بہت زیادہ پسند کیا جائے گا۔






































