تازہ تر ین

مایا علی کی ”طیفا اِن ٹربل“ روس میں بھی پاکستانی رنگ بکھیرے گی

لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ مایا علی اور علی ظفر کی آنے والی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو روسی سینما گھروں کی بھی زینت بنے گی۔علی ظفر نے انسٹاگرام پر مداحوں سے فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں فلم کا ٹائٹل روسی زبان میں لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔اداکار نے بتایا کہ ‘پہلی مرتبہ روسی سینما گھروں میں پاکستانی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کی نمائش 20 جولائی کو ہوگی جو ہم سب کے لیے باعث فخر ہے‘۔واضح رہے کہ یہ فلم علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہے جس میں ان کے مدمقابل مایا علی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔یہ مایا علی کی ڈیبیو فلم ہے اس سے قبل وہ ٹی وی ڈراموں میں جلوہ گر ہو کر نام کما چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مداح میری ڈانس پرفارمنس بھی دیکھیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain