لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ رےشم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہترین کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے کیونکہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے تیار ہے اور نہ ہی کوئی سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ رےشم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات اور اسٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھ کردل کو انتہائی افسوس ہوتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کو ان حالات تک پہنچانے میں جہاں فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف لوگ ہیں۔
وہیں حکومت بھی اس کی ذمہ دار ہے کیونکہ کئی بار کی یقین دہانیوں کے باوجود حکومت نے فلم انڈسٹری کیلئے کچھ نہیں کیا۔






































