لاہور(شوبزڈیسک) اداکار احسن خان کو ڈرامہ ڈائریکٹر حسیب حسن نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل ”الف “ کی کاسٹ میں شامل کر لیا۔احسن خان ڈرامہ سیریل میں اپنے کریئر کے منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔ ڈرامہ سیریل میں سجل علی ،حمزہ علی عباسی ،سونیا حسین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اسکی ریکارڈنگ کا سلسلہ ان دنوں کراچی میں جاری ہے۔ علاوہ ازیں احسن خان کی 3 ڈرامہ سیریلز مختلف نجی ٹی وی چینلز سے آن ایئر بھی ہیں۔






































