تازہ تر ین

ساحر حسن کینیڈین گلوکارہ کےساتھ ” کوارے“ کا ریمکس کرینگے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی نوجوان گلوکار ساحر حسن اب کینیڈین پاپ سنگر مس کلی میتھاپولس کے ساتھ ایک گیت ریمکس کرنے جا رہے ہیں۔گیت کا نام ” کوارے“ ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلی میتھا پولس صرف گلوکارہ نہیں بلکہ وہ ایک اچھی موسیقار اور نغمہ نگار بھی ہیں اور ان دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری البرٹا میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے گیتوں کو کلی نے وٹیوب پر سنا اور میری آواز کی مداح ہو گئیں ۔ کلی کا کہنا ہے کہ ساحر کی آواز میں جو جادو ہے وہ بہت کم لوگوں کے حصہ میں آتا ہے۔ ساحر نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ گیت کی ریکارڈنگ کیلئے کینیڈا روانہ ہوں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain