Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل میں پانچ سال پرانی پیش گوئی سچ ہونے کے قریب
    • فیفا ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ 23 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش
    • پاکستانی فلم ساز نے 2023 کے کیبل کار ریسکیو واقعے کی کہانی کو سنڈنس کے عالمی پلیٹ فارم تک پہنچا دیا
    • فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز دنیا بھر میں متاثر پاکستان بھی متاثرہ ممالک میں شامل
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل: لاہور، اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں بڑی اسکرینیں نصب
    • عمرہ کا رش، 45 دن میں 9 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کر لیا، پاکستانی سرفہرست
    • لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے تعین کے منصوبے کو چیلنج کر دیا گیا۔
    • اسپین اور پرتگال کی جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں پاکستانی انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔
    • این ڈی ایم اے نے 23 جولائی تک شدید موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، عالمی سطح پر فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی۔
    • متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، امریکا کو ذمہ دار قرار دینے سے گریز کیا۔
    • ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا۔
    • حکومت نے سابق ارکانِ قومی اسمبلی کے بچوں کے لیے بلیو پاسپورٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
    • چین، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات پورٹ قاسم کی ترقی کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
    • ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کار کے قریب فائرنگ، پولیس ذرائع
    • ورلڈ کپ فائنل سے قبل لامین یامل کی دعا اور قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
    • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق، محکمہ صحت
    • برطانیہ میں ریپ اور انسانی اسمگلنگ کے نئے مقدمات کے بعد ٹیٹ برادران میامی میں گرفتار۔
    • ایران کے صوبہ خوزستان میں 5.0 شدت کا زلزلہ۔
    • امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا آٹھوی رات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلجیم کی نظریں پہلی بار فائنل کھیلنے پر مرکوز

    By Daily Khabrainجولائی 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    fifa
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ماسکو(اے این این ) فٹبال ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ آج (منگل) سے شروع ہوگا تاہم 1998 کے چیمپئن فرانس کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ بدھ کو فائنل تک رسائی کا دوسرا معرکہ کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونیوالامیچ پاکستانی وقت رات11بجے شروع ہوگا،ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں فرانس نے یوروگوئے، انگلینڈ نے سویڈن، بیلجیئم نے فیورٹ برازیل اور کروشیا نے میزبان روس کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ کروشین ٹیم اپنی تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے ، اس سے قبل کروشیا نے 1986 ورلڈ کپ میں اس مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی، بیلجیئم اور کروشیا اب تک ورلڈ چیمپئن نہیں بن پائے ہیں جبکہ انگلینڈ اور فرانس نے ایک ایک بار ورلڈ ٹرافی اپنے نام کررکھی ہے، اس طرح اس بار دنیا نئے عالمی چیمپئن کو بھی دیکھ سکتی ہے، اس کیلیے کروشیا اور بیلجیئم دونوں ہی مضبوط امیدوار ہیں۔کروشین ٹیم میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ کی کمی نظر آرہی ہے، کروشیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں لگاتار دو میچز پنالٹی شوٹ آ ﺅ ٹ پر جیتنے والی دوسری ٹیم بنی، کوارٹر فائنل میں میزبان روس کیخلاف پنالٹی پر انھیں 4-3 سے کامیابی ملی جبکہ اس سے قبل پری کوارٹر فائنل رانڈ میں کروشیا نے ڈنمارک کیخلاف مقابلہ پنالٹیز پر اپنے نام کیا تھا، ان سے قبل ارجنٹائن نے 1990 کے ورلڈ کپ میں ناک آٹ مرحلے پر دو میچز پنالٹی شوٹ آ ﺅٹ پر جیتے تھے۔کروشیا کے موجودہ اسکواڈ کے 14 پلیئرز یورپ کی ٹاپ فائیو لیگ میں شامل رہے ہیں، ان کے اسٹار پلیئرز میں لوکا موڈرک اور میٹیو کوویک رئیل میڈرڈ کا حصہ رہے ہیں جبکہ ایوان ریکٹک بارسلونا اور ماریو مینڈوزیک یوونٹس کی شرٹ زیب تن کرتے ہیں، کروشیا نے گروپ مرحلے میں تمام تینوں میچز جیت کر مکمل 9 پوائنٹس لیکر ناک آٹ میں جگہ بنائی تھی لیکن ناک آٹ میں ان کی پرفارمنس قدرے کمزور دکھائی دی۔کروشین کوچ زلاٹکو ڈیلک نے روس سے میچ بھی اپنے پلیئرز کو جارحانہ انداز اپنانے کی خاصی تلقین کی جبکہ پنالٹی شوٹ آٹ سے قبل بھی وہ پلیئرز کو متحرک کرنے میں مصروف دکھائی دیے۔ڈیلک نے کہا کہ ہم فیلڈ میں اس انداز سے کھیل پیش نہیں کرپائے جو ہمارا طرئہ امتیاز ہے ، ہم نے طویل پاسز پر انحصار کیا ، یہ ہمارا انداز نہیں ہے، کروشین پلیئرز کو بھی اس کا احساس ہے کہ ناک آ ﺅ ٹ میں دونوں میچز مقررہ وقت کے بعد اضافی ٹائم میں گئے اور پھر پنالٹیز کا مرحلہ پیش آیا۔ٹیم کے اسٹار پلیئر موڈرک نے کہا کہ ابھی ٹرافی ہم سے دو میچز کی دوری پر ہے ، ہمارے لیے یہ عمدہ ترغیب ہے ہم اپنے مقصد کو پانے کیلیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل میں پانچ سال پرانی پیش گوئی سچ ہونے کے قریب

      فیفا ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ 23 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش

      فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل: لاہور، اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں بڑی اسکرینیں نصب

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.