Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹی 20میں فخر دوسری پوزیشن پر قابض

    By Daily Khabrainجولائی 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی،جس میں پاکستان کے فخر زمان 44درجے کی لمبی چھلانگ کے ساتھ کیرئیر بیسٹ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 3درجے ترقی پا کر دوبارہ دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں 900رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، لوکیش راہول اور ڈی آرسی شارٹ کی ٹاپ ٹین، جیسن روئے اور جوز بٹلر کی ٹاپ ٹونٹی میں انٹری ہوئی ہے، ویرات کوہلی تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، پاکستانی ٹیم نے ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی، بھارتی ٹیم نے ایک درجہ ترقی پا کر آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین لی۔پیر کو آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں ایرون فنچ جنہوں نے سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ تھا 3 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آ گئے۔، انہوں نے پاکستان کے بابراعظم سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، بابر چار درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے، پاکستان کے فخر زمان جنہوں نے سہ فریقی سیریز میں غیرمعمولی بلے بازی کا مظاہرہ کیا 44 درجے لمبی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آ گئے، بھارت کے لوکیش راہول 9 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے، ڈری آرسی شارٹ 18 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، انہوں نے دسویں پوزیشن سنبھال لی، جیسن روئے 19 اور جوز بٹلر 9 درجے ترقی پاتے ہوئے ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، روئے نے 15ویں اور بٹلر نے 17 پوزیشن حاصل کر لی، روہت شرما دو درجے اوپر چڑھ کر 11ویں نمبر پر آ گئے جبکہ ویرات کوہلی 4 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، وہ 8ویں سے 12ویں نمبر پر چلے گئے، شعیب ملک اور سرفراز احمد دو، دو درجے بہتری کے ساتھ 28ویں اور 36ویں نمبر پر آ گئے، آصف علی کی 78ویں پوزیشن کے ساتھ رینکنگ میں انٹری ہوئی، زمبابوے کے سولومن مائر 25 ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں راشد خان سرفہرست ہیں، پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، محمد عامر 6 درجے ترقی پا کر 12ویں نمبر پر آ گئے، محمد نواز 9 اور فہیم اشرف 21 درجے ترقی پا کر 32ویں اور 33ویں نمبر پر آ گئے، آل راﺅنڈرز میں گلین میکسویل بدستور سرفہرست ہیں۔ٹیموں میں پاکستانی ٹیم نے 132 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مضبوط کر لی، بھارت نے ایک سیڑھی چڑھ کر آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین لی، آسٹریلوی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی، انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا

      "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ

      بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.