نیویارک (شوبز ڈیسک) ایکشن سے بھرپور برٹش اسپائی فلم ’جونی انگلش اسٹرائیکس اگین‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔مشہور جاسوسی کردار جونی انگلش کے مداحوںکے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ایکشن سے بھرپور برٹش اسپائی فلم” جونی انگلش اسٹرائیکس اگین“کانیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ڈیوڈ کر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹر فلم جونی انگلش کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی انڈر کور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے ۔ فلم 20ستمبر کو ریلیز ہو گی۔جسے سارے جاسوس بے نقاب ہونے کے بعد اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار روون ایٹنکسن سمیت بین ملر،جیک لیسی،اولگا کوریلینکو،مرینڈا ہینیسی اور نک اوونفورڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹم بیون اور کرس کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 20ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔






































