تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس ،زرداری کے عدالت جانے کا فیصلہ معمہ بن گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی بینک اکاو¿نٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کے سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو آج طلب کر رکھا ہے، تاہم سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے عدالت آنے یا نا آنے کا فیصلہ عدالتی کارروائی دیکھ کر کیا جائے گا۔دوسری جانب نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکاو¿نٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔منی لانڈرنگ تحقیقات: زرداری،فریال تالپور نے الیکشن کےبعد پیش ہونےکی مہلت مانگ لی۔سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جاچکا ہے جس کے بعد دونوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اےکی جانب سے گزشتہ روز دونوں شخصیات کو طلب کیا گیا تھا تاہم وکلاء کے مشورے پر وہ پیش نہیں ہوئے اور قانونی ٹیم کے ذریعے داخل کرائے گئے جواب میں الیکشن کے بعد تک کی مہلت مانگ لی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain