اسلام آباد (ویب ڈیسک)سیاسی جماعتوں کے اجلاس کے بعد ’اپوزیشن‘ جماعتوں نے ایوان میں جانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں ۔جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان جماعتوں کے رہنماو¿ں نے کہا کہ وہ ان انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں لیکن ایوان کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھیں گے۔بی بی سی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور اور شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے ایوان کے اندر انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گی۔
سیاسی جماعتوں کے اجلاس کے بعد ’اپوزیشن‘ جماعتوں کا ایوان میں جانے پر اتفاق
