روالپنڈی (ویب ڈیسک ) نثار عام انتخابات کے بعد اب منظر عام پر آ گئے ہیں اور ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیاہے۔نجی ٹی و ی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور نے چوہدری نثار کر روالپنڈی کے حلقہ این اے 59 اور 63 سے شکست دی تھی تاہم اب انہیں ایک سیٹ چھوڑنی ہو گی اور اب چوہدری نثار نے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔واضح رہے کہ چوہدری نثار عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی نشستوں سے انتخاب میں آئے تھے تاہم وہ ایک صوبائی اور دو قومی سیٹیں ہار گئے تھے تاہم انہیں ایک صوبائی سیٹ پر کامیابی حاصل ہو ئی تھی۔
نثار عام انتخابات کے بعد منظر عام پر آ گئے ،ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ
