Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جوہن ابراہم نے ‘سرفروش‘ سے عامر خان کا پتہ کاٹ دیا

    By Daily Khabrainاگست 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بولی وڈ(ویب ڈیسک) پرفیکشنسٹ عامر خان کی اپنی فلموں کے سیکوئل بہت ہی کم بناتے ہیں،تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی ماضی کی مقبول فلموں کے سیکوئل بنانے کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔جہاں عامر خان کے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس فلم ‘دل’ کے سیکوئل بنانے کی خبریں تھیں وہیں ان کی بلاک بسٹر فلم ‘تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل بنانے کی چہ مگوئیاں بھی تھیں۔ساتھ ہی ان کی ایک اور مقبول فلم ‘پی کے’ کا سیکوئل بنانے کی بھی خبریں سامنے آئیں۔یہ بھی اطلاعات تھیں کہ عامر خان کی ماضی کی کامیاب فلم ‘سرفروش‘ کا سیکوئل بھی بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور عامر خان نے تو سیکوئل میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اکتوبر 2017 میں ہی عامر خان نے کہا تھا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ‘سروفروش’ کے سیکوئل میں پولیس آفیسر اے سی پی راٹھوڑ کا کردار ادا کریں گے۔تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ بولی وڈ ایکشن ہیرو جوہن ابراہم نے عامر خان کا ‘سرفروش’ کے سیکوئل سے پتہ کاٹ دیا۔دکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق جوہن ابراہم نے بھارتی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اور فلم ساز میتھیو متھن 1999 کی مقبول فلم ‘سرفروش’ کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔جوہن ابراہم نے تصدیق کہ فلم میں عامر خان کی جگہ وہ مرکزی کردار ادا کریں گے، ساتھ ہی وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے۔اداکار کے مطابق ابھی سرفروش کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے، امکان ہے کہ اگلے برس تک فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔سرفروش میں نصیر الدین شاہ اور سونالی باندرے نے بھی کام کیا تھا۔جوہن ابراہم نے مزید بتایا کہ اگرچہ وہ سرفروش کا ہی سیکوئل بنا رہے ہیں، تاہم اس فلم کی کہانی مکمل طور پر دوسری ہوگی، تاہم فلم اسی انداز سے ہی بنائی جائے گی۔اداکار نے یہ نہیں بتایا کہ فلم کی کہانی کیا ہوگی اور فلم کی دوسری کاسٹ میں وہ کن اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔تاہم امکان ہے کہ رواں برس کے اختتام تک فلم کی دوسری کاسٹ کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ عامر خان کی فلم سرفروش 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں انہوں نے پولیس آفیسر کا کردار نبھایا تھا۔اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں سونالی باندرے اور نصیر الدین شاہ سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔فلم کی کہانی دہشت گردی کے واقعات پر مبنی تھی۔جوہن ابراہم سروفروش کے علاوہ ماضی میں بھی پولیس اور دہشت گردی کے واقعات پر بنی ‘مدراس کیفے’ سمیت دیگر فلموں میں کام کر چکے ہیں۔وہ پولیس اور دہشت گردی جیسے موضوعات پر بنی فلموں ‘ستیہ میو جیتے’ اور ‘بٹلا ہاو¿س’ سمیت ‘رومیو اکبر والٹر’ (را) میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.