Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سلمان خان کا بھارت سے باہر نکلنا عدالتی اجازت سے مشروط

    By Daily Khabrainاگست 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان جو ان دنوں اپنی آنی والی فلم ‘بھارت’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ عدالتی اجازت کے بغیر ہندوستان سے باہر نہیں جا سکیں گے۔جی ہاں، بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اداکار کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت سے باہر کسی بھی دوسرے ملک کا دورہ کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت طلب کریں۔ سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے عدالت کو درخواست کی تھی کہ اداکار کو ہمیشہ کے لیے کسی بھی عدالتی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے اداکار کے وکیل سے سوال کیا کہ عدالت سے ہر بار اجازت لینے میں کیا مسئلہ ہے؟ جس پر سلمان خان کے وکیل نے کوئی بھی دلیل دیے بغیر اپنی درخواست واپس لے لی۔اداکار کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کے بعد عدالت نے اداکار اور اس کی ٹیم کو ہدایات کیں کہ سلمان خان جب بھی کسی بیرون ملک جائیں تو پہلے عدالت سے اجازت طلب کریں۔عدالتی احکامات کے بعد سلمان خان کے وکیل نے وہی عدالت میں اداکار کو باہر جانے کی اجازت کی درخواست دائر کی، جس کی منظوری ابھی باقی ہے۔اداکار کے وکیل نے درخواست دائر کی کہ سلمان خان رواں ماہ 10 سے 26 اگست تک مالٹا اور سعودی عرب فلم کی شوٹنگ کے لیے جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان کو بیرون ملک جانے کے لیے عدالت سے اجازت لینا پڑتی تھی۔سلمان خان کو رواں برس اپریل میں جودھپور کی ٹرائل عدالت کی جانب سے 1998 میں نایاب ہرن کا شکار کرنے کے کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔عدالتی فیصلے کے بعد اداکار کو جودھپور سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے 2 دن گزارے تھے، جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ان کی درخواست پر انہیں ضمانت پر رہا کرتے ہوئے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ عدالتی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔سلمان خان اس وقت جہاں ضمانت پر جیل سے باہر ہیں، وہیں وہ عدالتی اجازت کے بغیر کسی بھی غیر ملک کا دورہ نہ کرنے کے بھی پابند ہیں۔عدالت نے انہیں اسی کیس میں عدالت میں حاضر ہونے سے مستثنی قرار دے رکھا ہے، جس وجہ سے اب ان کے وکلاءعدالت میں پیش ہوتے ہیں۔اداکار نے اسی پابندی سے استثنیٰ کے لیے درخواست دائر کی تھی کہ انہیں ہر بار عدالت سے اجازت لینے والے معاملے میں رعایت دی جائے، تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ہر بار عدالت سے اجازت لینا کا حکم دے دیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.