تازہ تر ین

مجھے کمانڈو ہیروئن بنانے کا سہرا شمیم آرا کے سر ہے: بابرہ شریف

لاہور،(شوبزڈیسک)ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ مجھے کمانڈو ہیروئن کے طور پر متعارف کرانے کا سہرا شمیم آراءکے سر ہے ،فلم انڈسٹری سے مکمل کنارا کشی اختیار کر چکی ہوں اس لئے واپسی کی خبریں صرف قیاس آرائیاں ہیں ۔ گفتگو کرتے ہوئے بابرہ شریف نے کہا کہ میں نے اپنے فلمی کیرئیر میں بہت سے ہدایتکاروں کیساتھ کام کیا ہے ، میری کامیابی میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ ہے لیکن اگر میں شمیم آراءکا خصوصی تذکرہ نہ کروں تو یہ نا انصافی ہو گی ۔ میں اپنی کامیابی میں ان کے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتی ۔ بابرہ شریف نے کہا کہ یہ خبریں سراسر بے بنیاد ہیں کہ میرا فلم انڈسٹری میں واپسی کا کوئی ارادہ ہے ، اس سے مکمل کنارا کشی اختیار کر لی ہے اور اپنے فیصلے پر کاربند ہوں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain