تازہ تر ین

ارباز خان کی فلم ” د بد عملو بد عملہ“کی عکس بندی ‘ عید پر ریلیز ہو گی

لاہور( شویزڈیسک) پشتو فلموں کی صف اول کے ہیرو ارباز خان عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی بڑے بجٹ کی پشتو فلم ” د بد عملو بد عملہ“کی عکس بندی میںمصروف ہیں ۔وہ فلم کے ہدایت کاربھی ہیں اور مرکزی کردار بھی ادا کر رہے ہیں ۔ بالاکوٹ میںمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بڑی عید پر وہ ایک بار پھر فلم بینوں کو منفرد اور کامیاب فلم دیں گے۔ پشتو فلم د بد عملو بد عملہ کی شوٹنگ دن رات جاری ہے جس میں پوری ٹیم حصہ لے رہی ہے۔ کہانی سلیم مراد نے تحریر کی ہے ۔ مکالمہ نگار سجا دعلی، ایسوسی ایٹ ہدایت کار طارق رحمان، چیف اسسٹنٹ ہدایت کار خالد سعید ‘پروڈیوسر ظہور عباس اور ایڈیٹر اسد زادہ ہیں ۔تجزیہ نگاراعجاز خان بے گناہ کے مطابق چھوٹی عید پر بھی ارباز خان اور ان کی ٹیم نے زندان کے نام سے ایک کامیاب پشتو فلم ریلیز کی تھی ۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain