Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں 12 برس بعد ایشین گالف ایونٹ ہوگا

    By Daily Khabrainاگست 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں 12برس کے تعطل کے بعد ایشین ٹور گالف ایونٹ کا انعقاد ہوگا پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن کے سرکٹ میں شامل پروفیشنل گالفرز کے اس ایشیائی ایونٹ میں معروف انٹرنیشنل گالفرز شرکت کریں گے۔اکتوبر میں شیڈول ان مقابلوں کیلیے درکار 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کا انتظام کرلیا گیا ہے جبکہ ایونٹ میں شرکت کیلیے آنے والے غیرملکی گالفرز کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائیگی، اس امر کا اظہار پاکستان گالف فیڈریشن کے نائب صدر اور اور سندھ گالف ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اسد آئی اے خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے بتایاکہ قومی فیڈریشن کی خصوصی کاوشوں اور پاکستان نیوی کی گہری دلچسپی کے نتیجے میں پاکستان میں 12برس کے بعد ایشین ٹور گالف کا انعقاد ممکن ہوگیا، کراچی گالف کلب میں شیڈول چیف آف نیول اسٹاف گالف ٹورنامنٹ کو ایشین ٹور کا نام دیا گیا۔جس میں بھارت سمیت ایشیا کے پروفیشنل گالفرز اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے، یہ چوتھا موقع ہے کہ ایشین ٹور کو پاکستان کو میزبانی ملی ہے، پاکستان میں پہلا ایشین ٹور گالف ٹورنامنٹ 1989 میں لاہور میں منعقد ہوا تھا جو فلپائن کے معروف انٹرنیشنل گالفر فرینکی مینوزا نے جیتا تھا، بعدازاں دوسرا ایشین ٹور 2005 میں کراچی میں منعقد ہوا جبکہ اگلے برس 2006 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کو میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، یہ ایونٹ کراچی گالف کلب میں منعقد ہوا تھا، تاہم پاکستان میں دہشت گردی کی لہر میں ا?نے کے سبب سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر2008 میں ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی گئی تھی، اسد ا?ئی اے خان کے مطابق ملک کے حالات بہتر ہونے کے بعد ٹور کے منتظمین نے پاکستان کی جانب سے دی جانے والی یقین دہانیوں اور پریذینٹیشن کو قبول کرتے ہوئے میزبانی تفویض کی۔
    بوجوہ موٓخر ہونے کے بعد اب ایونٹ اکتوبر میں کراچی گالف کلب میں منعقد ہوگا، اس ایونٹ کے مجموعی اخراجات کی رقم 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے جس میں 3 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی شامل ہوگی، اس ضمن میں مطلوبہ رقم کا تقریباً اہتمام ہوچکا ہے، ایونٹ کے شایان شان انعقاد کیلیے پاکستان گالف فیڈریشن کے تعاون سے کراچی گالف کلب کی انتظامیہ نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں، ایک سوال کے جواب میں اسد آئی اے خان نے کہا کہ ایشین ٹور میں 40 سے 60 انٹرنیشنل گالفرز شرکت کرینگے جبکہ بہترین سیکیورٹی انتظامات کا اہتمام سب سے زیادہ اہم ہے، اس ضمن میں حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے بھرپور رابطے جاری ہیں۔این اوسی کیلیے متعلقہ وزارتوں سے رجوع کیا گیا ہے، اس حوالے سے جلد مثبت جواب متوقع ہے، اسد ا?ئی اے خان نے کہا کہ پاکستان میں ایشین ٹور گالف ایونٹ کی 12 برس واپسی خوش ا?ئند ہے، یہ ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی راہیں کھولنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا، ان مقابلوں کے انعقاد سے ملک میں گالف کو فروغ ملے گا جبکہ پاکستانی گالفرز کو بھی تقویت میسر ا?ئیگی، دریں اثنا ایشین ٹور کے سی ای او جوش براک کا کہنا ہے کہ ہمارے بہترین انٹرنیشنل پاکستان کا رخ کرنے کیلیے بہت پ±رجوش ہیں،امید ہے کہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع

      پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت

      پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.