تازہ تر ین

میشا اور عمائمہ کے بعد ہانیہ بھی جنسی ہراسانی کیخلاف بول اٹھیں

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اداکارہ اور مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیں ہمارے مداح جنسی ہراساں کریں۔نامور پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک اور گلوکارہ میشا شفیع کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر بھی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔ ٹوئٹر پر اداکاراو¿ں کو مداحوں کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مداح ہمیں عوامی مقامات پر جنسی ہراساں کریں۔ہانیہ نے کہا ایسی حرکت کرنے والوں کو ”مداح“ کس طرح کہا جاسکتا ہے جو ہماری محبت کے جواب میں ہمیں جنسی ہراساں کرکے شرمندہ کرتے ہیں اور ذہنی پریشانی دیتے ہیں۔ ہانیہ عامر نے خواتین کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات پر افسوس کا اظہاربھی کیا۔کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی کا دفاع کرنا بالکل بھی صحیح نہیں ا?ج بھی چند لوگ خواتین کو صرف ایک”چیز“ کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہ سوچ اسی وقت ختم ہوگی جب اس حوالے سے لوگوں کو صحیح تعلیم دی جائے گی۔ان چند افراد کی وجہ سے خواتین کا گھر سے باہرنکلنا مشکل ہوگیا ہے لہٰذا خواتین کی عزت کریں جیسے ا?پ ان سے عزت ملنے کی امید کرتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روزقبل نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی جنسی ہراسانی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک اجنبی شخص کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گلوکارہ میشا شفیع بھی علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاچکی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain