تازہ تر ین

مادھوری‘ مدھو بالا کے گیت ”موہے پنگھٹ پہ“ پر ڈانس کرینگی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت اداکارہ مدھو بالا پر فلمائے جانے والے گانے ”موہے پنگھٹ پے نندلال چھوڑ گیو رے“ پر رقص کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ جو ان دنوں ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں جج بنی ہیں نے اس شو کی نئی قسط کی ریکارڈنگ کے لئے سیٹ پر بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ 1960ءکی فلم ”مغل اعظم“ میں اداکارہ مدھو بالا پر فلمائے گئے ایک گانے ”موہے پنگٹ پے نندلال چڑ گیو رے“ پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں، تصویر میں مادھوری نے نارنجی اور چاندی رنگ کا لہنگا اور کلیجی رنگ کی ویسی ہی چولی پہنی ہوئی ہے جیسا کہ مدھوبالا نے پہنی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain