تازہ تر ین

عائشہ عمر کا ” آکاپیلا“کے ذریعے ملی نغمہ ”میراپاکستان “جاری

کراچی (شوبزڈیسک)اسٹریپسلس اسٹیریو نے دوسرے سیزن کا آغاز ملی نغمے ”میرا پاکستان “کی نئی کمپوزیشن سے کیا، یہ نغمہ جشن آزادی کے موقع پر ترتیب دیا گیاہے۔ اس پلیٹ فارم سے دوسری بار عظیم قومی ترانے و نغمے ترتیب دئیے گئے جنہیں مشہور فنکار علی نور، احسن پرویز، شیراز اپل، سارہ حیدر، عائشہ عمر، کامی پول اور ابھرتے ہوئے گلوکار ہادی اپل نے منفرد انداز کو اپناتے ہوئے گایا ہے۔ یہ نغمہ علی نور اور BIYمیوزک نے پیش کیا ہے اور اس کا انعقاد 12اگست کو کیا گیا ۔اس ملی نغمے کی تقریب رونمائی کے موقع پرہمایوں فاروق کا کہنا تھا کہ اسٹریپسلس اسٹیریو بنانے کا مقصد پاکستانی موسیقی میں نئی جدت لانا ہے جو ہر عمر، صنف اور ثقافت سے عاری ہوگی۔ ہم اس سیزن کا آغاز ملی نغمہ ”میرا پاکستان“ سے کر رہے ہیں جس میں 100سے زائد افراد نے اور 9موسیقاروں نے حصہ لیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain