Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»شوبز»پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی
    شوبز

    پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی

    Daily KhabrainBy Daily Khabrainاگست 18, 2018کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک جونس کی منگنی کی رسم ممبئی میں ان کے گھر میں ادا کی گئی۔اس موقع پر اداکارہ کے قریبی عزیز و اقارب سمیت نک جونس کے والدین بھی موجود تھے، جنہوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔منگنی کے موقع پر پریانکا چوپڑا نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ ان کے منگیتر روایتی سفید کرتے پاجامے میں دکھائی دیئے۔دونوں کی منگنی پنجابی رسم و رواج کے مطابق ہوئی، جبکہ نک جونس کے والدین نے بھی بھارتی پنجابی اسٹائل میں شرکت کی۔ میڈیا کے مطابق پریانکا کی جانب سے 200 مہمانوں کی ہوٹل میں بکنگ کروائی گئی ہے جو خاص طور پر امریکا سے منگنی میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہیں۔منگنی میں پریانکا کی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا، انہوں نے خصوصی طور پر لکھنو سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کرکے شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق آج رات منگنی کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں بالی وڈ اسٹارز سمیت شوبز شخصیات شرکت کریں گے۔اس تقریب کا اہتمام خاص طور پر نک جونس کو پریانکا کے دوستوں اور کولیگز سے ملوانے کے لیے کیا گیا ہے۔منگنی کی تقریب میں رنویر سنگھ، کرن جوہر، منیش ملہوترا، روینا ٹنڈن اور دیگر بھارتی اسٹارز کی شرکت متوقع ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Daily Khabrain

    Related Posts

    معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے

    مئی 27, 2026

    سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداحوں میں تشویش کی لہر

    مئی 26, 2026

    توثیق حیدر کا بڑی عید پر کراچی اور لاہور کا موازنہ

    مئی 25, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.