لاہور(ویب ڈیسک)ماضی کی مقبول ترین اداکارہ بابرہ شریف نے ڈیم فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں اور کہا ہے کہ ہر شخص کو اس ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔اداکارہ بابرہ شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈیم فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے کا چیک دیا ہے، سب فنکاروں کو اس نیک کام میں آگے بڑھنا چاہیئے۔بابرہ شریف نے کہا اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، ہر شخص کو اس ملک کے لیے اپنا کرداراداکرنا چاہیئے۔ ڈیم فنڈ ملک کے لیے ضروری ہے، زیادہ نہیں تو ہر شخص دس روپے تو ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ کرسکتا ہے۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
