ممبئی (ویب ڈیسک) پریانکا چوپڑا کو امریکی گلوکار کی جانب سے منگنی پر دی جانے والی ہیرے سے جڑی انگوٹھی کی قیمت کم سے کم 3 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 3 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔پریانکا چوپڑا کی انگوٹھی کی قیمت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس کی بھارتی قیمت 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے اداکارہ یا گلوکار نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔ دونوں نے لندن میں منگنی کرلی اور جلد ہی منگنی کی پارٹی بھارت میں منعقد کی جائے گی۔ منگنی کی پارٹی کے لیے نک جونس اپنے اہل خانہ سمیت ایک بار پھر بھارت جائیں گے، جہاں آفیشلی منگنی کی پارٹی منعقد کی جائے گی۔ پریانکا چوپڑا کو دی جانے والی انگوٹھی کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے۔پریانکا چوپڑا اور نک جونس رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔




































