لاہور ( شوبزڈیسک) 45سال سے جاری کوئز شو ”بزم طارق عزیز “ کی ریکارڈنگ ،فوک گلوکارہ عارف لوہار نے اپنی پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا ۔ پی ٹی وی سے طویل عرصے سے جاری کوئز شو کی ریکارڈنگ مقامی ہال میں ہوئی جس کی میزبانی طارق عزیز نے کی ۔ شو کے دوران فوک گلوکار عارف لوہارنے پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا ۔ شو کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس ہیں جن کا کہنا ہے کہ بزم طارق عزیز شو پی ٹی وی کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک چلنے والا شو ہے اور اس کو پروڈیوس کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔اس شو میں مزید دلچسپ تبدیلیاں پیدا کی جائیںگی جس سے شو میں مزید رنگ پیدا ہو جائیگا ۔





































