تازہ تر ین

ماورا کے منہ پر ” جوانی پھر نہیں آنی“کے بجائے بالی وڈ کی تعریفیں

لاہور( شوبزڈیسک)بھارتی فلم ”صنم تیری قسم “سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری تکنیکی لحاظ سے پاکستانی فلم انڈسٹری سے زیادہ معیاری اور بہتر ہے۔خیال رہے کہ ماورا حسین نے اگرچہ اداکاری کا آغاز پاکستانی ڈراموں سے 2011 ءمیں کیا تھا، تاہم انہوں نے فلمی کیریئر 2016 میںبھارتی فلم سے کیا۔اداکارہ کی عید پر مصالحہ رومانٹک کامیڈی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ریلیز ہوئی۔جس میںماورا حسین، فہد مصطفی، ہمایوں سعید، واسع چوہدری، کبریٰ خان، احمد علی بٹ اور ثروت گیلانی نے اداکاری بھی کی ہے۔ فرضی طور پر کہا جا رہا ہے کہ فلم بزنس کے لحاظ سے اچھی جا رہی ہے تاہم یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ فلم میں کچھ بھی نہیں اور پھکڑ جملوں کا مجموعہ ہے۔کی اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن ملک بھر سے تین کروڑ روپے بٹور کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ابتدائی 2 دن میں دنیا بھر سے 10 کروڑ 72 روپے کما کر نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ اداکارہ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے مگر ابھی مزیدکام کرنے کی ضرورت ہے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain