لاہور(شوبزڈیسک)کامیڈین قیصر پیا کے والد وفات پا گئے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاﺅن 433پاک بلاک میں ادا کی گئی ۔ جنازہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کامیڈین شاہد خان ‘ جانو بابا‘نسیم وکی ‘ گلفام ‘ طاہر انجم ‘ گوگا جی ‘ قیصر ثنا ءاللہ‘ کیری پیکر سخی سرور بٹ نے قیصر پیا سے اظہار افسوس بھی کیا۔




































