تازہ تر ین

ہالی وڈ فلم’ ’بیڈ ٹائمز ایٹ دی ایل رائل‘ ‘کی جھلکیاں جاری

نیویارک (شوبزڈیسک )تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ مسٹری ڈرامہ فلم بیڈ ٹائمز ایٹ دی ایل رائل کی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ڈریو گوڈارڈکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ہوٹل میں ملاقات کرنے والے 7ایسے افراد کے گرد گھوم رہی ہے جن کے سینے میں ایک ایک راز چھپا ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار کرس ہیمسورتھ اور ڈکوٹا جانسن کے علاوہ جیف برجز، کیلے اسپینے، جان ہیم اور سنتھیا اریوو شامل ہیں جبکہ رسل کرو بطور مہمان اداکارفلم میں دکھائی دیں گے۔ یہ فلم 6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain