تازہ تر ین

ممتاز گلوکار پرویز مہدی کی13 ویں برسی کل منائی جائیگی

لاہور (شوبزڈیسک) ممتاز گلوکار پرویز مہدی کی 13 ویں برسی کل منائی جائے گی ۔”گوریئے میں جاناں پردیس“ گا کر اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے پرویز مہدی کا تعلق موسیقی کے کلاسیکل گھرانے سے تھا۔ ان کے والد بشیر حسین راہی اپنے دور کے معروف لوک فنکار تھے۔ پرویز مہدی نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی باقاعدہ شاگردی اختیار کی اور کئی سال استاد کی خدمت میں گزارے۔ 1980ءمیں گائیکی کا باقاعدہ آغاز کیا۔تیس سالہ فنی سفر میں پرویز مہدی نے ریڈیو‘ ٹی وی اور فلم کیلئے سینکڑوں گیت اور غزلیں گا کر اپنے لاکھوں مداح بنائے فن سے محبت کرنیوالی یہ مدھر آواز 2005ءکو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی مگر ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی لوگوں کو گرویدہ کر لیتے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain