تازہ تر ین

پاکستانی فلم ٹرائی اینگل 35کروڑ کو عبور کر گیا ،بڑی عید پر بڑی عیدی

بڑی عید سینما گھروں میں بڑی فلموں کی بڑی خوشیاں لے کر آئی۔ یہ پاکستانی فلموں کی وہ جوانی تھی جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ’یہ جوانی پھر نہیں آنی‘ لیکن اس عید پر تو پاکستانی فلموں نے خوب ’پرواز’ کی اور ‘جنون‘ ایسا تھا کہ سینما گھروں میں فلم دیکھنے والوں کا اتنا ہی ” لوڈ“ نظر آیا، جتنا کسی کی ”ویڈنگ“ میں ہوتا ہے۔عید کی تینوں فلموں کے لیے پہلے سے ریلیز شدہ ایک فلم نے ”ٹربل“ نہیں بلکہ آسانیاں پیدا کیں۔ بڑی عید پر ریلیز ہونے والی تین فلموں ’لوڈ ویڈنگ‘، ’پرواز ہے جنون‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے پانچ دنوں کے لمبے عید ویک اینڈ پر 30 سے 35 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا اور ان فلموں میں اگر ’طیفا اِن ٹربل‘ کا ایک اور کروڑ شامل کریں تو یہ پیسہ اور بھی بڑھ جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain