لاہور( شوبزڈیسک)اداکار جانو بابا ہدایتکار باسو چودھری کی فلم”ججی بادشاہ“میں زندگی کے انوکھے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم ان دنوںتکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔عکسبندی جاری ہے، مرکزی کردارشمس رانا نبھا رہے ہیں۔ ہیروئن کا کرداراداکارہ صائم ادا کررہی ہیں،فلم کے مصنف ،ہدایتکارباسوچودھری،فلمسازمیاں غلام مصطفی ہیںجبکہ گلوکارہ شازیہ منظورہیں۔کاسٹ میں ساجدعلی، صائمہ جان،علی جان،ثناءعظیم،رومان خان، جانوبابا، ذوالفقارعلی،فیصل کھچی، جبارگجر، طارق ظریف، لالہ شیرخان،عالیہ بخاری،نایاب بیگم، مہراختراور باسوچودھری بھی اس فلم میں اہم کردارمیں جلوہ گرہونگے،ہدائیتکارباسوچودھری نے اس فلم میں ایک نئے چہر ے علی جان کوبھی متعارف کروایا ہے۔