تازہ تر ین

دیپکا کی پھر وین ڈیزل کیساتھ فلم ’ ’ ٹرپل ایکس“ میں انٹری

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ”ٹرپل ایکس‘ ‘کے نئے سیکوئل میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ ہالی ووڈ کی معروف ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم سیریز ’ ٹرپل ایکس‘ کے ہدایتکار ڈی جے کروسو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے چوتھے سیکوئل کے نئے اداکار کی انٹری کا اعلان کیا گیا جس پر ایک صارف نے ہدایتکار کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ دپیکا کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا وہ اس فلم کا حصہ ہوں گی۔صارف کے پوچھے گئے سوال پر ہدایتکار ڈی جے کروسو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالکل دیپیکا اس فلم کا حصہ ہیں۔چند ماہ قبل ہدایتکار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’وہ ٹرپل ایکس‘ کے چوتھے سیکوئل کا اختتام بالی ووڈ ڈانس سے کرنا چاہتے ہیں جس کی نمائندگی دپیکا پڈوکون کریں گی کیا وہ گیت لنگی ڈانس ہوگا یا کوئی نیا ؟۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون فلم ’ٹرپل ایکس‘ کے تیسرے سیکوئل ’ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں بھی اپنی اداکاری کا جادو جگا چکی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain