تازہ تر ین

صنم ماروی شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریزنگ میں حصہ لیں گی

لاہور(شوبزڈیسک ) صوفی گلوکارہ صنم ماروی امریکہ میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈریزنگ میں حصہ لیں گی انہیں کینسرہسپتال انتظامیہ کی طرف سے دعوت دی گئی ہے۔وہ اگلے ماہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اپنے سر بکھیر کر شائقین کومحظوظ کریں گی۔بتایاگیاہے کہ صنم ماروی امریکہ میں ہونے والے 17شوزمیں اپنی آوازکاجادوجگائیں گی جس میں پاکستانی اوربھارتی گلوکاربھی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔گلوکارہ کا کہنا تھا مجھے دکھی انسانیت کی خدمت کرکے خوشی ہوتی ہے۔کینسرکے مریضوں کے لئے فنڈریزنگ میں حصہ لینامیرے لئے اعزازکی بات ہے۔صنم مارو ی نے بتایا میں نے اپنے نئے گیتوں پرکام شروع کردیاہے جن کی ریکارڈنگ محرم الحرام کے بعدکروں گی فی الحال نغمات کی دھنیں تیارکی جارہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain